وفاقی محتسب کے فیصلے سے ہا ؤ سنگ سو سا ئٹی کو انٹر چینج مل گیا
اسلام آ با د (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کے فیصلے سے این ایچ اے نے وفاقی دارالحکومت کی معروف ہا ؤ سنگ سوسائٹی کو انٹر چینج کی منطو ری دے دی ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایک کمپنی نے وفاقی محتسب میں درخواست دی کہ مو ٹر وے M-1 اور M-2 لنک روڈ پر انہوں نے ہا ؤ سنگ سوسائٹی قا ئم کی، جس کے راستے کے لئے سال 2019 ء میں این ایچ اے میں انٹرچینج کے لئے 50 لا کھ روپے پروسیسنگ فیس جمع کرا ئی گئی، بعد ازاں انٹر چینج کا ڈیزائن اور چیک بھی جمع کر ایا گیا مگر این ایچ اے انٹر چینج دینے سے ٹا ل مٹول کر رہی ہے جس سے سو سا ئٹی کے رہا ئشیوں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا ہے۔
وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ میں کئی سما عتوں کے بعد با لآ خر این ایچ اے نے سو سا ئٹی کو پہلے مر حلے کے طور پر انٹر چینج کی ابتدا ئی منظو ری دے دی جس پر سو سا ئٹی کے سر برا ہ نے وفاقی محتسب کے نام ایک خط کے ذریعے ان کا شکر یہ ادا کیا ۔