سندھ میں زمین کے تنازعے پر2گروپوں میں 12گھنٹوں تک فائرنگ, 7افراد ہلاک

سندھ میں زمین کے تنازعے پر2گروپوں میں 12گھنٹوں تک فائرنگ, 7افراد ہلاک
سندھ میں زمین کے تنازعے پر2گروپوں میں 12گھنٹوں تک فائرنگ, 7افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاؤں دودا پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق جمالی برادری سے ہے۔ فائرنگ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی تاہم لیکن اب تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

"سما نیوز" کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد کے گاؤں دودا پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا گیا۔ تھہیم برادری سے چلنے والے زمین کے تنازع نے گاؤں میں جنگ چھیڑ دی، جمالی برادری کے افراد کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا، فائرنگ میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔12 گھنٹوں تک گاؤں فائرنگ سے گونجتا رہا تاہم پولیس پہنچ سکی اور نہ ہی تاحال واقعے کی ایف آئی آر درج ہوسکی ہے۔ دونوں برادریوں کے درمیان پلاٹ پر تعمیرات سے متعلق کئی روز سے کشیدگی جاری تھی۔پولیس نے کئی گھنٹوں بعد گاؤں دودا کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر بھی جلد درج کرلی جائے گی۔