پنجاب میں کوئی جعلی مقابلہ نہیں ہوا‘وہ وقت گیا جب پولیس افسر پیسہ لیکر مخالفین کو قتل کرتے تھے‘حاجی حبیب الرحمن

پنجاب میں کوئی جعلی مقابلہ نہیں ہوا‘وہ وقت گیا جب پولیس افسر پیسہ لیکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(زاہد علی خان) آئی جی پولیس پنجاب حاجی حسیب الرحمن نے کہاہے کہ پنجاب میں کوئی مقابلہ نہیں ہوا۔ وہ وقت گیا جس پولیس افسر پیسے لے کر مخالفین کو قتل کرتے تھے، پولیس جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ محاذ پر لڑ رہی ہے ، روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر پنجاب پولیس پر کوئی گولی چلائے گا تو اس کے جواب میں اس پر پھول نہیں پھینکے جائیں گے۔ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے کہ مہم جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ پولیس جب جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوﺅں کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو ڈاکوﺅں مہم کا جواب دیتے ہیں۔ اس مقابلے میں کوئی فریق بھی کام کر سکتا ، انہوں نے کہا کہ یہ زندگی موت کا کھیل ہے ہمارا کام امن قائم رکھنے کے لئے فرائض انجام دینا ہے، جبکہ ڈاکو کا کام پولیس کے خلاف کام کرنا ہوتا ہے حاجی حبیب الرحمن نے اس تاثر کو غلط قرار دای کہ بعض مقابلے ہو رہے ہیں۔ پنجاب پولیس نے گذشتہ چند ماہ کے دوران 60افسروں کی جانوں کا نظرانہ دے کر شریف شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو مقابلے میں ہلاک کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اغواءبرائے تاوان محکمانہ و دیگر.... وارداتوں میں ....گروپوں کا خاتمہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ غلط مقابلے کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوتی ہیں اور عدالتیں آزاد ہیں۔