11 سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی لیکن پولیس نے میڈیکل کروانے سے کیوں انکار کردیا؟ حکام کا موقف بھی آگیا
بدین (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں بااثر شخص کی جانب سے گونگی بہری لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بچی کی والدہ زلیخا نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹنڈو غلام علی کے گاؤں سردار لغاری میں بااثر شخص نے میری بیٹی سے زیادتی کی ہے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نہ تو لڑکی کا میڈیکل کرا رہی ہے اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار ہے۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ زلیخا کے مطابق ٹنڈو غلام علی تھانے میں اس واقعے کی اطلاع دی گئی مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے، نہ ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی محمد نواز سرائی نے فون پر بتایا ہے کہ لڑکی سے زیادتی نہیں ہوئی، معاملہ پلاٹ کے تنازع کا ہے، اس لیے لڑکی کا میڈیکل کرانا ضروری نہیں سمجھا گیا۔