گجرات ؛نامعلوم افراد پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی امتیاز چودھری کو اینٹی کرپشن کی حراست سے لے کر فرار 

گجرات ؛نامعلوم افراد پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی امتیاز چودھری کو اینٹی کرپشن ...
گجرات ؛نامعلوم افراد پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی امتیاز چودھری کو اینٹی کرپشن کی حراست سے لے کر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامعلوم افراد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو اینٹی کرپشن کی حراست سے لے کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آفتاب حیدر کے مطابق گجرات کے علاقے شادیوال روڈ پرکارسوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد ملزمان پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چوہدری کو لیکر فرار ہوگئے۔سرکل آفیسر کا بتانا ہے کہ امتیازچوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم منڈی  بہاؤالدین لے کر جارہی تھی۔

آفتاب حیدر  کے مطابق اینٹی کرپشن نے امتیاز چودھری کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے رکھا تھا جب کہ انہیں  آج دوبارہ سول جج کی عدالت میں پیش کرنا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما امتیاز چودھری کو  25 جولائی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، ان  پر ترقیاتی سکیموں میں کِک بیکس کی وصولی کا الزام ہے۔