پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی منظوری دی گئی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی،لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔