عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقداماتاٹھائے : مھمد عاطف خان

عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقداماتاٹھائے : مھمد عاطف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہاہے کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے موجودہ صوبائی حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل کا مقصد عوام کو درپیش مشکلات کو ہنگامی طور پر حل کرانا ہے۔سروس ڈیلیوری سنٹر کی بدولت عوام کو پٹوار خانوں کے چکر لگانے سے آزاد کر دیا گیاہے۔وہ مردان میں وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل اور سروس ڈیلیوری سنٹر کے دورے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ،اسسٹنٹ کمشنر خان محمد،ضلع کونسل کے رکن شیر بھادر اور تحصیل کونسلر اشفاق لودھی بھی انکے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے حکومت نے اداروں میں اصلاحات کی ہیں جن سے لوگوں کو درپیش مشکلات آسانی کے ساتھ حل ہو رہی ہیں۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ کمپلینٹ سیل میں رجسٹرڈ شکایات کو فوری پر حل کئے جائیں ۔محمد عاطف خان نے سروس ڈیلیوری سنٹر میں عوام کو اراضی کے انتقالات کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی اتحادی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ادارے نہ صرف خودمختار ہو چکے ہیں بلکہ انکی بہتر کارکردگی کی وجہ سے عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور عوام کے تعاون کے بغیرصوبے سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے سروس ڈیلیوری سنٹر میں عوام کو درپیش مشکلات جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔