خوشحالی بینک اور آدمجی لائف ایشورنس کے درمیان معاہدہ

خوشحالی بینک اور آدمجی لائف ایشورنس کے درمیان معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور ملک کی دو بڑی انشورنس کمپنیوں کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ان معاہدوں کا مقصد معزز کسٹمرز کو صحت سے متعلقہ مختلف بہترین خدمات اور لائف انشورنس پیکجز کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا ’’یہ شراکتیں انشورنس پراڈکٹس کی مارکیٹنگ کے لئے نئے معیار قائم کریں گی اور بینک اپنے کسٹمرز کے لئے معیاری سروس کو یقینی بناسکے گا‘‘۔آدمجی لائف ایشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کے تحت کسٹمرز کو آسان ماہانہ، ششماہی یا پھر سالانہ پریمیم پر مختلف بہترین انشورنس پلانز پیش کئے جائیں گے۔ سالانہ پریمیم 8,000سے 36,000روپے ہوگا۔اس موقع پر آدمجی لائف ایشورنس کے چیف اسٹریٹجی آفیسر، جناب جہانزیب ظفر کا کہنا تھاکہ ’’ہمارے کسٹمرز کو اپنی ضرورت کے مطابق بہترین پیکج کا انتخاب کرنے کی سہو لت حا صل ہوگی اور ان کے ادا کردہ پریمیم کو یونٹ فنڈز کی خریداری کے لئے استعمال کیا جائے گا‘‘۔ علاوہ ازیں خوشحالی مائیکروفنانس بینک جوبلی لائف انشورنس کی شراکت سے اپنے کسٹمرز کے لئے’صحت خوشحالی‘ کے نام سے اپنی پراڈکٹ متعارف کرواچکا ہے۔جس کے تحت خوشحالی بینک کے کسٹمرز کو صرف 750 روپے سالانہ پریمیم پر 40,000روپے مالیت کی ہاسپٹلائزیشن کوریج فراہم کی جاتی ہے۔ کئے جانے والے معاہدہ میں دونوں فریقین نے آپریشنز کو مزید بہتر بنانے اور صحت خوشحالی کوبینک کی مختلف برانچز کے ذریعے متعا رف کروانے پر اتفاق کیا۔ اس شراکت داری کے بارے میں جوبلی لائف انشورنس کے گروپ ہیڈ،جناب سہیل فخرکا کہنا تھاکہ’’ یہ معاہدہ ایک زبردست پیش رفت ہے اور دونوں فریق آپریشنز میں بہتری لانے کے لیے ضروری سپورٹ فراہم کرنے پر رضا مند ہیں‘‘۔