انتخابات کے التواءکا کیس ، چیف جسٹس نے 4 رکنی بینچ تشکیل دیدیا 

انتخابات کے التواءکا کیس ، چیف جسٹس نے 4 رکنی بینچ تشکیل دیدیا 
انتخابات کے التواءکا کیس ، چیف جسٹس نے 4 رکنی بینچ تشکیل دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اور خیبر پختون خوامیں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 4رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں4 رکنی بینچ انتخابات التواءکیس کی سماعت کرے گا، سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے . بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندو خیل شامل ہیں ۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ جسٹس امین الدین نے اپنے فیصلے کی روشنی میں کیس کی سماعت جاری رکھنے سے معذرت کر لی ہے ۔حکم نامے کے مطابق بینچ کے3 ارکان جسٹس امین الدین کے موقف سے اختلاف رکھتے ہیں ، چیف جسٹس ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے مطابق سماعت جاری رکھی جاسکتی ہے ،حکم نامہ میں جسٹس جمال مندو خیل کی سماعت جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر کوئی رائے شامل نہیں ۔
یاد رہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ بات کرنا چاہتے ہیں۔جسٹس امین الدین نے کہا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکم جاری کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت مزید کیسز کی سماعت نہ کی جائے ، میں اس بینچ کا حصہ تھا ، لہٰذا میں یہ مناسب سمجھتاہوں کہ مجھے اس بینچ کا مزید حصہ نہیں رہنا چاہیے اس لیے میں کیس کی سماعت سے معذرت کرتاہوں۔ججز صاحبان دوبارہ اپنے چیمبرز میں واپس چلے گئے ، ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا جن میں جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین شامل تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -