فردوس عاشق کی عمران خان سے ملاقات ، پی ٹی آئی میں شامل ہوگئیں

فردوس عاشق کی عمران خان سے ملاقات ، پی ٹی آئی میں شامل ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پیپلز پارٹی کی رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اور عمران خان کی قیادت پربھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ۔ منگل کے روز مری میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی ،اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جہانگیرترین اور دیگر سینئر رہنمابھی شامل تھے۔عمران خان اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ملاقات جاری رہی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔فردوس عاشق نے چیئرمین تحریک انصاف سے پارٹی میں شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہرکی اور کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد ہے اس لئے پی پی پی کو چھوڑ کر عوامی خدمت کیلئے تحریک کا حصہ بنی ہوں اور اب پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو ہی آگے لے کر چلوں گی عمران خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ میرا مقصد کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی کے ایجنڈے کے تحت عوامی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائینگی ۔
فردوش عاشق

مزید :

صفحہ اول -