پی ٹی آئی ”برائلر“مرغی،دس قدم چل کر دانہ نہیں بھی نہیں چگ سکتی، اکرم درانی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اکرم درانی نے تحریک انصاف کے کارکنوںکو ”برائلر مرغیاں“ قرار دے دیا ، کہتے ہیں برائلر مرغیاں تو دس قدم چل کر دانہ دنکا نہیں چگ سکتیں ، اسلام آباد کو کیا بند کریں گی۔ دبئی میں جیو نیوز سے گفتگو میں اکرم درانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی تک کوئی مشکل نہیں دیکھی، ان کی حالت ”برائلر“ مرغیوں جیسی ہے جو گرم زمین پر پاؤں بھی نہیں رکھ سکتیں۔