انسٹا گرام ڈاؤن، دنیا بھر کے صارفین کو مسائل کا سامنا

انسٹا گرام ڈاؤن، دنیا بھر کے صارفین کو مسائل کا سامنا
انسٹا گرام ڈاؤن، دنیا بھر کے صارفین کو مسائل کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسٹاگرام ایک بار پھر ڈاؤن ہے اور اس بار بہت سے صارفین رپورٹ کر رہے ہیں کہ ان کے اکاؤنٹس بغیر کسی اطلاع یا وجہ کے معطل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر سے  پتہ چلتا ہے کہ بندش عالمی ہے، پاکستان کے اکثر صارفین نے بھی میٹا کی ملکیت والی ایپ کے ساتھ مسائل کی اطلاع دی ہے۔

انسٹاگرام نے بندش کی تصدیق کی ہے۔ "ہمیں معلوم ہے کہ آپ میں سے کچھ کو آپ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مسائل درپیش ہیں۔ ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔"

انسٹاگرام کے متعدد صارفین ٹویٹر پر شکایت کر رہے ہیں کہ ایپ کریش ہو رہی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی طرف سے  کسی وجہ کے بغیر ان کے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں اپیل کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ بعض صارفین نے کہا کہ ان کے انسٹاگرام پیج نے لاگ ان ہونے پر معطل اکاؤنٹ کا ایک پیغام دکھایا۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ اکاؤنٹس کو کمیونٹی کے رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے.

انسٹاگرام ڈاؤن ہونے پر ٹویٹر صارفین نے میمز پوسٹ کرنا شروع کر دیں اور اس موقع کو ایک میم فیسٹ میں بدل دیا۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کے مطابق، جو انٹرنیٹ کی بندش کو ٹریک کرتی ہے، صارفین نے شام 6.17 بجے سے مسائل کی اطلاع دینا شروع کی اور اس کے بعد سے شکایات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔