اسلامک ایجوکیشن پر چوتھی عالمی کانفرس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی، ابرار احمد


لاہور(پ ر) تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے تعلیم ہی سے قوموں کا عروج وزوال وابستہ ہے چوتھی انٹرنیشنل کانفرس میںمیںدنیاکے بارہ ممالک سے ماہرین تعلیم اسلامک سسٹم پراپنے تجربات پیش کریں گے۔ اسلامک سسٹم کے نئے چیلنجزمستقبل کے وژن پر ماہرین تعلیم اپنے اپنے مقامات پیش کریں گے۔ان خیالات کا اظہارایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے چیف ایگزیٹو ابرار احمدنے کانفرس کے انتظامات پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل اسلامک ایجوکیشن پر کانفرس انڈونیشیامیں ہوچکی ہیں یہ چوتھی کانفرس پاکستان میں منعقد ہورہی ہے ۔ پاکستان کو 2014 کی کانفرس کی میزبانی کرنے کا موقع مل رہاہے۔ جو ایک سنگ میل حیثیت رکھتاہے۔
پاکستان بھرسے پانچ سو سے زائد ماہرین تعلیم اور اساتذہ کرام کی کانفرس میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا عمل کیاجاچکاہے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرس پاکستان کے ماہرین تعلیم کے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ دنیابھر کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔