حکومت اورمدارس میں تصاد م پیدا کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ، طاہر اشرفی

 لاہور(اے این این )مدارس ،مساجد،حکومت اور قومی اداروں کے درمیان تصاد م پیدا کرنے والوں کو ناکامی ہوگی ۔رجسٹریشن فارم، مساجداورمدارس کے معاملات پر حکومت سے بات چیت ہو رہی ہے۔ پاکستان علماء کونسل کی کوشش ہے کہ حکومت اور مدارس کے درمیان تصادم نہ ہو اور معاملات خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے قبائل اور پختونخواہ علماء کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ علماء ، خطباء،آئمہ مساجد اور مدارس کے مہتمم حضرات کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ مدارس اور مساجد کو کوئی خطرہ نہیں۔بلاوجہ خوف پیدا کرنے والے مدارس و مساجد اور ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔مدارس ،مساجد اور علماء کو تنگ کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ طاہر اشرفی