ڈاکٹرراغب حسین نعیمی 33ویں عمان کانفرنس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی 33ویں عمان کانفرنس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے ہیں۔وزارت اوقاف،مذہبی اموراورتحفظ مقدسات اردن کے زیراہتمام ہونے والی کانفرنس میں12اسلامی ممالک کے25سے زائد اور اندرون اردن20سے زائدمبلغین شرکت کررہے ہیں۔کانفرنس میں ڈاکٹر ر اغب نعیمی مکتبہ اہل سنت کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ترجمان جامعہ نعیمیہ ۔
نے بتایا کہ داعی کانفرنس سے جاری کردہ دعوت نامہ کے مطابق کانفرنس کے شرکاء کو دعوت وتبلیغ کے بنیادی اصول ، اسلام کی حقیقی تصویر،اسلام فوبیاکارد خطبہ کے پیغام اوراس کے موثر عوامل ودیگر موضوعات پر لیکچر ز دئیے جائیں گے۔شرکاء کانفرنس کو انبیاء علیہ السلام ،صحابہ کرام اوراصحاب کہف اوردیگر مقامات مقدسہ پر لے جایا جائے گا۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے بین الاسلامی ممالک کے اجتماعت سے مختلف ممالک میں نہ صرف اسلام کے حوالے سے ہونے والے کام پتہ چلتاہے بلکہ آپسی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں،انہوں نے اس امید کاا ظہار کیا کہ کانفرنس کے بعد شریک اسلامی ممالک کے علماء اوراداروں کے مابین تعاونی تعلقات قائم ہوں۔ یادرہے کہ کانفرنس میں مصر، پاکستان ،اردن،لبنان،الجزائر ،فلسطین ،انڈنیشیا ،ملائیشیاو دیگراسلامی ممالک کے علماء شرکت کررہے ہیں۔