ٹی پی ایل میپس کار نیوی گیشن سافٹ ویئر میں سرفہرست


کراچی( پ ر)ٹی پی ایل میپس ،پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی میپنگ کمپنی اور ملک کی انتہائی قابل اعتماد آٹو موٹیو نیوی گیشن سولوشنز ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی نیوی گیشن پروڈکٹ ہے۔ٹی پی ایل اردو، انگریزی اور چینی زبانوں سمیت 37 دیگر زبانوں میں درست اور معیار کے عین مطابق میپس فراہم کرتا ہے۔ٹی پی ایل میپس سے اعتماد کرنے والے چند معروف برانڈز میں ٹویوٹا ہیلکس، فورچونر، کرولا، ہنڈا سوک 1.5 اور سوزوکی سوئفٹ شامل ہیں۔یہ برانڈ ز پاکستان میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کا تقریباً 70فیصد حصہ ہیں اور ان میں نیوی گیشن کا آپشن پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ٹی پی ایل میپس نیوی گیشن کے میدان میں واحد مقامی کمپنی ہے جو سروے آف پاکستان کی جانب سے لائسنس یافتہ میپس فراہم کرنے کے علاوہ اردو اور چینی زبانوں میں وائس گائیڈیڈ نیوی گیشن اور ہاؤسنگ ایڈریس سرچ اور بہتر طور پر نظر آنے کے لیے 2D اور 3D ماڈلز سمیت متعدد فیچرز پیش کرتی ہے۔کمپنی کی طویل مدتی حکمت عملی HD مپینگ اور ڈرائیوروں کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے پیرامیٹرز کی تیاری کے ذریعے آٹو موٹیو کے میدان میں اپنے غلبے میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

ٹی پی ایل میپس کو دنیا میں نیوی گیشن سافٹ ویئر کے سب سے بڑے ادارے ، SYGIC کی مدد بھی حاصل ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ آف لائن نیوی گیشن ایپلیکیشن ہے جس کے 115 ممالک میں 100 ملین سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور یہ کار نیوی گیشن سسٹمز میں عالمی لیڈر ہے۔ ٹی پی ایل کی SYGIC کے ساتھ گزشتہ 6برسوں سے خصوصی شراکت ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ آف میپس، عدیل ہاشمی نے کہا:’’ٹی پی ایل میپس انڈسٹری میں 70 فیصد سے زائد مارکیٹ شیئر رکھنے والے ممتاز اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (OEMs) کے ساتھ کام کر رہا ہے اور ملک کے دو بڑے OEMs کو نیوی گیشن سافٹ ویئر کی فراہمی کا خصوصی سپلائر ہے۔ان مینوفیکچررز میں انڈس موٹر کمپنی، پاک سوزوکی اور دیگر OEMs شامل ہیں۔ نئے آنے والے OEMsبھی ٹی پی ایل میپس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ‘‘

نیوی گیشن کے میدان میں مزید جدت لاتے ہوئے ٹی پی ایل میپس کے عالمی میپنگ کے ادارے، ہیئر ٹیکنالوجی(Here Technology) کے ساتھ بھی روابط ہیں تاکہ پاکستان میں ہائی اینڈ گاڑیوں کے لیے نیوی گیشن کے بہتر سولوشنز فراہم کیے جا سکیں۔ ٹی پی ایل میپس What3Words کا بھی خصوصی پارٹنر ہے جو دنیا میں مپینگ کا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ہے ۔ اس کے علاوہ انریکس (Inrix) کے ساتھ بھی خصوصی پارٹنرشپ ہے جو امریکا میں قائم ،دنیا بھر میں،ٹریفک ڈیٹا کی سب سے بڑی کمپنی ہے ۔ اس شراکت سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی لانے کے حوالے سے ٹی پی ایل میپس کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔