بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی موبائل فون سموں کی تصدیق

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی موبائل فون سموں کی تصدیق
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی موبائل فون سموں کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نمل نامہ (محمد زبیراعوان)پاکستان میں موبائل فون سموں کی تصدیق جاری ہے اور اس ضمن میں ہونیوالی نادراو موبائل فون کمپنیوں کی”کمائی“ اور عوام سے ہونیوالی”ڈکیتی“ سے پردہ اُٹھانے پر اوورسیز پاکستانیوں نے بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنی سموں کی تصدیق سے متعلق کئی سوالات کیے جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون سموں کی تصدیق سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی گئی اور حاصل معلومات قارئین کے پیش کی جاتی ہیں ۔
موبائل فون سموں کی تصدیق اور ”کمائی“ کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
موبائل فون کمپنیوں اورپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق تاحال اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر موجود سموں کی تصدیق سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ تو نہیں ہوسکا تاہم مختلف تجاویز زیرغور ہیں ۔
جن شہریوں کے پاس اوورسیز پاکستانی کاقومی شناختی کارڈموجود ہے اوراُسی پر ہی سم رجسٹرڈ ہے تویہ سمیں اِسی طرح فعال رہیں گی ، پاکستان آمد پر وہ لوگ اپنی سم کی تصدیق کراسکتے ہیں ۔
اگر کسی اوورسیز پاکستانی کے نام پر اُس کا کوئی عزیز ملک میں ہی سم استعمال کررہاہے تووہ اپنے نام پر منتقل کراکر تصدیق کراسکتاہے ۔
اگر سم پاس موجود نہیں ہے تو ملک میں موجودسم کااستعمال کنندہ آخری کال ، زیادہ تر ڈائل ہونیوالے نمبر اور بیلنس وغیرہ کی معلومات دے کر سم اُسی کے زیراستعمال ہونے کی تصدیق کراسکتاہے ،اگر معلومات درست ثابت ہوئیں تو سم اُسی کے نام پر رجسٹرڈ کردی جائے گی جس کے بعد بائیومیٹرک تصدیق ہوسکتی ہے ۔
اگر کوئی بھی پاکستانی شہری بیرون ملک موجود ہے اوراُس کے پاس اوورسیز پاکستانی کا قومی شناختی کارڈ موجود نہیں تو اس کی تصدیق موبائل فون کمپنیوں کے لیے مشکل ہے اورایسابھی ممکن ہے کہ ہربار دیر کردینے والے ’بھائی‘ بھی یہی بہانہ بنائیں کہ وہ بیرون ملک تھے ، اس صورتحال سے بچنے کے لیے سم کی عارضی بندش کا امکان ہے ۔
دوبارہ واضح کردیں کہ ابھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سموں کی تصدیق یا بندش کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہواتاہم کوشش کی جائے گی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سم کی تصدیق کے لیے زیادہ سے زیادہ مہلت دی جائے ۔

مزید :

بلاگ -