ریما خان آج 45 ویں سالگرہ منائے گی

ریما خان آج 45 ویں سالگرہ منائے گی
ریما خان آج 45 ویں سالگرہ منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( آن لائن ) اداکارہ ، ہدایتکارہ اور فلمساز ریما خان آج اپنی 45 ویں سالگرہ منائینگی۔ ریما خان 27 اکتوبر 1971 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز 1990 میں ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم بلندی سے کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 200 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ بطور پروڈیوسر و ہدایتکارہ دو فلمیں کوئی تجھ سا کہاں اور لو میں گم ریلیزکیں۔ وہ 2011 میں ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کرکے امریکہ شفٹ ہوگئیں۔

مزید :

کلچر -