وہ باتیں جو پاکستانی لڑکے لڑکیوں سے پوچھنے کے لیے مرے جا رہے ہیں

وہ باتیں جو پاکستانی لڑکے لڑکیوں سے پوچھنے کے لیے مرے جا رہے ہیں
وہ باتیں جو پاکستانی لڑکے لڑکیوں سے پوچھنے کے لیے مرے جا رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دنیا کے تمام مردوں میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خواتین کے بارے میں زیادہ جانیں لیکن پاکستانی مردوں میں یہ خواہش کچھ زیادہ ہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ خواتین سے ان باتوں کا جواب جانیں۔ آئیے آپ کو کچھ ایسے سوالات کے بارے میں بتاتے ہیں جو پاکستانی مرد خواتین سے پوچھنے کے لئے انتہائی بے تاب ہوتے ہیں۔

توہم پرستی کی انتہا، وہ میلہ جس کے دوران چینی اپنے ہی جسم کو چیر پھاڑ دیتے ہیں تاکہ۔۔۔
تم تیار ہونے میں اتنی دیر کیوں لگاتی ہو
اگر کسی فنکشن میں جانا ہو تو اکثر خواتین بہت زیادہ دیر لگاتی ہیں جس کی وجہ سے مردوں کو بہت کوفت ہوتی ہے اور وہ ضرور صنف مخالف سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایسا کیا ہے جو وہ اتنی دیر لگا رہی ہیں۔
تم اتنے سوال کیوں کرتی ہو
شاید پولیس کبھی اتنے سوال نہیں کرتی جتنے خواتین مردوں سے کرتی ہیں۔ کہاں گئے تھے؟کیوں گئے تھے؟کیا کرنے جانا ہے؟کب آﺅ گے؟اتنے لیٹ کیوںہوئے ہو؟اگر اتنے سوالات سننے کو ملیں تو یہ مردوں کا حق ہے کہ وہ خواتین سے پوچھیں کہ ’تم اتنے سوال کیوں کر رہی ہو؟۔
کیا مجھے تمہارے ہر رشتہ دار کی سالگرہ یاد رکھنی پڑے گی
خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے میکے والوں کی نظر میں اچھا بننے کے لئے ہر فرد کی سالگرہ منائیں اور اس لئے یہ اپنا حق گردانتی ہیں کہ ان کے شوہر ان کے ہر رشتے دار کی سالگرہ کی تاریخ یاد رکھیں۔لہذا مردوں کے دل میں یہ سوال ضرور ہوتا ہے کہ وہ کیوں خواتین کے ہر رشتے دار کی سالگرہ یاد رکھیں۔
مجھے باہر جا کر انجوائے کیوں نہیں کرنے دیتی
اکثر مردخواتین سے یہ سوال کرنا چاہتے ہیں کہ وہ انہیں کیوں نہیں اپنے دوستوں کے ساتھ جاکر انجوائے کرنے دیتیں۔
اپنی خوبصورت سہیلی کے ساتھ میرا تعارف کیوں نہیں کرواتیں
مردوں کو شکایت ہوتی ہے کہ خواتین انہیں اپنی کسی خوبصورت سہیلی سے دور رکھتی ہیں اور وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔
میرے جسم کا کون سا حصہ زیادہ پسند ہے
پاکستانی مردوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خواتین سے پوچھیں کہ انہیں ان کے جسم کا کون سا حصہ پسند ہے۔

دنیاکے مختلف ملکوں میں خوبصورتی کے الگ الگ مطلب مشہور فوٹو گرافر سامنے لے آئی ،حیرت انگیزتصاویر
میں کب کال کروں
اگر کوئی لڑکی مرد کو نمبر دے دے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد از جلد اس سے بات کرلے لیکن ایک انجانے ڈر کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرتا اور اس کے دل میں سوال جنم لیتا ہے کہ وہ کال کب کرے۔
پہلی ملاقات میں لڑکی کو کب اور کیسے متاثر کیا جائے
مردوں کی ہمیشہ ہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خواتین کو اپنی باتوں اور حرکتوں سے متاثر کریں لیکن یہ بات ذہن میں رہتی ہے کہ ایسا کس طرح کیا جائے اور یہ سوال وہ خواتین سے ضرور پاچھنا چاہتے ہیں۔
کیا وہ مجھ سے ہمدردی رکھتی ہے یا یہ کچھ اور ہے
اگر کوئی لڑکی پاکستانی مرد سے اچھے طریقے سے بات کرے تو ان کے دل میں یہ بات ضرور آتی ہے کہ کیا وہ مجھ سے ہمدردی رکھتی ہے یا یہ کچھ اور ہے۔
خواتین کو بچوں کی خواہش کیوں ہوتی ہے
مردوں کے دل میں یہ بات کبھی نہ کبھی ضرور آتی ہے کہ خواتین کیوں ہر وقت بچے کی بات کرتی ہیں اور یہ بات وہ ضرور خواتین سے جاننا چاہتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -