باورچی کی جانب سے کھانا پکانے والی کڑاہی کا نہانے کے لیے استعمال ، عوام برہم
بگوٹا (نیوز ڈیسک) فوجیوں کو عام طور پر نظم و ضبظ کا سخت پابند سمجھا جاتا ہے لیکن کولمبیا کی فوج کے ایک باورچی نے ایسی حرکت کی کہ جیسے فوجی تاریخ کی ناپسندیدہ ترین غلطیوں میں سے ایک قرار دیا جاسکتا ہے۔
ستائیس سالہ وکٹر گومبا کا تعلق کولمبیا کی ملٹری پولیس بٹالین کی 13ہویں رجمنٹ سے ہے اور ان کے ذمہ فوجیوںکیلئے گرما گرم سوپ تیار کرنا تھا۔ حال ہی میں انٹرنیٹ پر اس غیر ذمہ دار فوجی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یہ سوپ تیار کرنے والے جہازی سائز پتیلے میں بیٹھا نہا رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہی اس سپاہی کے ایک ساتھی نے بتایا کہ اس معاملے کا علم تھا مگر وہ دباؤکے باعث خاموش رہا۔
تفصیلات کے مطابق وکٹر نے غسل کیلئے اس برتن کو ٹب کے طور پر استعمال کیا جس میں فوجیوں کیلئے روزانہ سوپ تیار کیا جاتا تھا۔ اس نے اپنی فوجی وردی اتاری اور پانی سے بھرے پتیلے میں کود گیا۔اس کے بعد شیمپو سے بال دھوئے اور اس کے بعد سارے جسم دھونے کے بعد اپنے جسم کے کچھ دیگر حصوں پر بھی شیمپو استعمال کرتا رہا ۔نہایت غیر ذمہ دار قرار دئے جانے والے فوجی باورچی نے یہ سارے کام پتیلے میں ہی کئے ۔ بیس کمانڈر جنرل راو¿ل انٹو ینی راڈری گیز کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔