پیشاب کی انفیکشن کے علاج کے لئے مفید نسخے

پیشاب کی انفیکشن کے علاج کے لئے مفید نسخے
پیشاب کی انفیکشن کے علاج کے لئے مفید نسخے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوزڈیسک)پیشاب کی نالیوں کا انفیکشنUTIs ہر سال لوگوں کے ڈاکٹر کے پاس جانے کی دوسری عام وجہ ہے۔ یہ مرض مردوں کو بھی ہوتا ہے لیکن عورتیں مردوں کی نسبتاً جلد پیشاب کی نالیوں کے انفیکشن میں گرفتار ہو جاتی ہیں۔ ہر سال آٹھ ملین سے زائد عورتیں اس مرض کے ساتھ ڈاکٹروں کی طرف رجوع کرتی ہیں جن میں20فیصد عورتیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں یہ مرض دوسری بار لاحق ہوا ہوتا ہے۔ اگر آپ کبھی اس مرض میں لاحق ہوں ان کی علامات ذہین میں رکھیں۔ اس انفیکشن کا آغاز عموماً بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے لیکن جب آپ پیشاب کرتے ہیں تو بہت کم پیشاب آتا ہے اور مثانے اور پیشاب کی نالی میں جلن کا احساس بھی ہوتا ہے، بعض اوقات اس کے ساتھ بخار، سردی لگنا، کمر درد کی شکایات بھی دیکھنے میں آتی ہیں کبھی کبھار اگر انفیکشن کی شدت زیادہ ہو تو پیشاب کے رستے خون بھی آتا ہے لیکن خوش قسمتی سے اس مرض کے کچھ گھریلو علاج موجود ہیں آپ ان سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ آیئے ان کی تفصیل جانتے ہیں۔
میٹھا سوڈا
اگر یہ انفیکشن دو دن سے زیادہ طویل ہو جائے تو طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے کیوں اس بیماری کا علاج نہ کیا جائے، تو گردوں کو متاثر کرتی ہے اور مزید پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ اس بیماری سے بچنے کے لئے اسے ابتدا ہی میں روک دیں تو اس ضمن میں ایک چمچ سوڈا ایک گلاس پانی میں گھول کر پینے سے انفیکشن میں آرام دیتا ہے اس سے پیشاب کی تیزابیت معمول پر آ جاتی ہے اور جلد صحت میں مدد دیتا ہے۔
بلیو بیری
بلیو بیری اور کرین بیری کا تعلق ایک ہی پودے کے خاندان سے ہے اور ان میں جراثیم کو روکنے والی تاثیر موجود ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق بلیو بیری کا استعمال UTIs کو روکتا ہے۔ گو کہ بلیو ییری دکانوں سے وافر نہیں ملتی، لیکن کم از کم ایک مٹھی کے قریب صبح کے وقت ناشتے میں استعمال کی جا سکتی ہے۔
کرین بیری کا جوس
دیگر کئی مطالعوں کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرین بیری کا جوسUTIsمیں بچاﺅ کا باعث ہے جو بیماری پھیلانے والے جراثیم کو روکتا ہے اور مثانے کے لئے فرحت بخش ہے اور اس میں معمولی حد تک جراثیم کش اثرات بھی پائے جاتے ہیں۔ چار اونس کرین بیری کا جوس روزانہ پینے سے مثانہ انفیکشن سے بچا رہتا ہے۔
پائن ایپل
پائن ایپل میں انزائمBromelainپایا جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پیشاب کی نالیوں کے انفیکشن کے علاج میں جراثیم کش ادویات کے ساتھ پائن ایپل جوس کا استعمال انفیکشن کے علاج میں معاون ہوتا ہے۔
پانی
اگر آپ کو اکثر یو آئی ٹی کا خدشہ رہتا ہے تو روزانہ آٹھ اونس کے گلاس پانی پئیں اس بیماری میں آپ کو تقریباً ہر چار سے پانچ گھنٹے بعد پیشاب آنا چاہئے، پانی کا زیادہ استعمال آپ کے خون سے جراثیم کو خارج کرتا ہے۔
وٹامن سی
بعض ڈاکٹرUTI کے ان مریضوں کو 500 ملی گرام روزانہ کے حساب سے تجویز کرتے ہیں جنہیں حال ہی میں یہ مرض لاحق ہوا ہو۔ وٹامن سی پیشاب کو تیزابی بنا کر جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے اور مثانے کو صحت مند رکھتا ہے۔
کیا کریں کیا نہ کریں
پیشاب کو زیادہ دیر تک روکنا بیماریاں پھیلانے والے جراثیم کو ذخیرہ کرتا ہے جس کا نتیجہ انفیکشن کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
ہمیشہ کاٹن کے بنے انڈر گارمنٹس استعمال کریں، جو آپ کو تازہ اور خشک رکھیں۔ شراب نوشی نہ کریں اس سے مثانے پر ناخوشگوار اثرات پڑتے ہیں۔ کیفین والی اشیاءکا استعمال کم کر دیں۔ ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر کوئی درد کش دوا نہ لیں۔ ہمیشہ ازدواجی زندگی میں جماع کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے اصولوں کو مدنظر کھیں۔ اگر آپ کا ساتھی یا خود آپ کسی انفیکشن میں مبتلا ہوں تو محبت کرنے سے پہلے اس کا ازالہ ضروری ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -