پرائیویٹ سکولز سوشل سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کیا جائیگا،حنیف رانا


لاہور(پ ر) پروگریسوپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے پرائیویٹ سکولز کو پنجاب مین سوشل سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل پر سوشل سیکیورٹی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد حنیف رانا سے تفصیلی ملاقات کی وفد کی قیادت پی ایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی چیئرمین پاکستان الائنس آف انڈیپینڈنٹ سکولز پنجاب شیخ محمد ارشد مرکزی جنر ل سیکرٹری پی ایس اے دیگر عہدیداروں صادق صدیقی،میاں اسحاق نے کی۔ملاقات میں پی ایس اے کے وفد نے پنجاب کے لوکاسٹ سکولز کو سوشل سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل اور تحفظات کو ڈائریکٹر جنرل سوشل سیکیورٹی پنجاب محمد حنیف رانا کو آگاہ کیا۔ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور انہیں لیگل فریم کے مطابق حل کیا جائے گا۔








جو پرائیویٹ سکولز سوشل سیکیورٹی کے نیٹ ورک میں نہیں آتے انہیں بلاوجہ ہراساں نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادراے تعلیم کے فروغ کے لئے بہتر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر پی ایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی،جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد نے ڈائریکٹر جنرل سوشل سیکیورٹی کے تعاون اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پران کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کے ہم پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔