چائلڈ پروٹیکشن بیور و نے بھکاری بچوں کے خلافمہم کو تیز کر دیا

لاہور( جنرل رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے سال 2016کے آغاز سے ہی بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بیورو کی ریسکیو ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے ریسکیو کے دوران اب تک 162بچوں کو تحویل میں لیا گیا جن میں 113بچے اور 49بچیاں شامل ہیں۔ تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھیک مانگنے والے، گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچے بھی شامل ہیں۔ بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے شہر کے تمام بڑے بازاروں، سگنلز، چوراہوں اور مارکیٹس میں بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
تحویل میں لئے گئے بچوں کو قانونی تحویل حاصل کرنے کے بعد چائلڈپروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان بچوں کو رہائش، خوراک، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ تحویل میں لئے گئے تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں گھر جیسا ماحول مہیاکیا جا تا ہے اور گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچایا جاتا ہے ۔