چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اجلاس،کارکردگی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ

لاہور( اپنے خبر نگار سے)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے ضلعی دفاتر کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں بیورو کے تمام ضلعی دفاتر کے ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کی۔ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ اور ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اجلاس میں چائلڈ پر و ٹیکشن بیورو کے گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، ر ا و لپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور کے ضلعی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بیورو کی پنجاب بھر میں کارکردگی کو مزید موثر اور بہتر بنانے کیلئے لائحہ عمل تیا ر کیا گیا۔ اجلاس میں بے سہارا اور عد م توجہی کا شکار بچوں کو مہیا کی جانے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے فیصلے بھی کئے گئے۔ اس موقع پر چیئر پرسن صبا صادق نے بیورو کے تمام دفاتر کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام افسران کی حوصلہ افزائی کی ۔