سعودی اوجر کمپنی نے مدینہ ائیر پورٹ کا آدھا حصہ فروخت کرنے کیلئے بات چیت شروع کردی

سعودی اوجر کمپنی نے مدینہ ائیر پورٹ کا آدھا حصہ فروخت کرنے کیلئے بات چیت شروع ...
سعودی اوجر کمپنی نے مدینہ ائیر پورٹ کا آدھا حصہ فروخت کرنے کیلئے بات چیت شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی اوجرکمپنی نے مدینہ ایئر پورٹ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی میں سے اپنا آدھا حصہ بیچنے کے حوالے سے بات چیت شروع کر دی ۔

عرب نیوز کے مطابق اوجرلمیٹیڈ کمپنی نے مدینہ ایئر پورٹ کو آپریٹ کرنے والی فرم میں آدھا حصہ اپنے ترک پارٹنر طباہ ایئرپورٹس ڈویلپمنٹ( ٹی اے وی) کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔دونوں کمپنیوں نے طباہ ایئر پورٹس ڈویلپمنٹ میں 16.7فیصد حصے کی ٹرانسفر کے حوالے سے باقاعدہ سودے بازی شروع کر دی ہے ۔کنسٹرکشن کمپنی سعودی اوجر لمیٹڈلبنان کی حریری فیملی کی ملکیت ہے۔

پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

ڈیل کے نتیجے میں استنبول میں ترکی کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کو آپریٹ کرنے والی فرم ٹی اے وی 33.3فیصد سے 50فیصد تک اپنی ہولڈنگ بڑھانے میں مدد ملے گی ۔
بلوم برگ کے مطابق سعودی اوجرللمیٹیڈ اور الرجہی ہولڈنگ گروپ کے پاس طباہ کا 33.3فیصد حصہ ہے اور فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ اپنا باقی ماندہ 16.7فیصد حصہ فروخت کرنے کو تیار ہے یا نہیں ۔

غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراءمیں ملوث نادرا کے 2اہلکار گرفتار

اس وقت مدینہ ایئر پورٹ کو تین کمپنیاں آپریٹ کر رہی ہیں جنہوں نے پچھلے سال 58لاکھ مسافروں کو خدمات کا موقع فراہم کیا ۔ پرنس محمد بن سلیمان نے بلوم برگ کو بتایا کہ اوجر کی مشکلات سعووی معیشت سے ہٹ کر تھیں اور ہم نے کئی اقساط جاری کر دی ہیں مگر انکے سعودی عرب کے اندر اور باہر بھی کئی قرضے ہیں لہذٰا جیسے ہی انکے بینک اکاﺅنٹس میں رقم جمع ہو گی تو بینک اسے نکوا سکے گا تاہم سعودی اوگر انکی لیبر کاسٹ کا احاطہ نہیں کر سکتی کیونکہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے ۔
بلوم برگ کو ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ اگر بینک ہماری انسٹالمنٹس نکلواتا ہے اور سعودی اوگر اپنے کنٹریکٹراور ملازمین کو ادائیگی نہیں کرتا تو یہ انکا ذاتی مسئلہ ہو گا۔

مزید :

عرب دنیا -