ترکی سرمایہ کاروں کے وفدکا بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

ترکی سرمایہ کاروں کے وفدکا بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) ترکی سرمایہ کاروں کے وفدنے گزشتہ روز بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ترکی کے وفد کی قیادت ترکی کے ادارہ گلوبل انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر فاروق سابنکو کر رہے تھے ۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے جنرل مینجر مارکٹینگ اعجاز عظیم نے انہیں بھلوال اور دوسری انڈسٹریل اسٹیٹس میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اعجاز عظیم نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ موٹروے سے قربت کے باعث یہ اسٹیٹ مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے اہم ثابت ہو گی ۔ ترکی سرمایہ کاروں کے وفد نے پیڈمک کی طرف سے بھلوال اسٹیٹ میں انٹرنیشنل سٹینڈر ڈ کی سڑکوں ، سیوریج اور دیگر ترقیاتی کاموں کو سراہا اور کہا کہ پیڈمک کی انڈسٹریل اسٹیٹس میں سرمایہ کاری اور نئے کارخانے لگانے کیلئے ترکی جاکر سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔
بعدازاں ترک وفد کے ارکان ڈسٹرکٹ کوآرڈینس آفیسر سرگودھا سے ملاقات کی ڈی سی او نے ترکی وفد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

کامرس -