اسلامی لباس کو ٹی وی پر چھپانے کیلئے چینی چینل کی انتہائی مضحکہ خیز حرکت

اسلامی لباس کو ٹی وی پر چھپانے کیلئے چینی چینل کی انتہائی مضحکہ خیز حرکت
اسلامی لباس کو ٹی وی پر چھپانے کیلئے چینی چینل کی انتہائی مضحکہ خیز حرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں اسلامی شعائر کے خلاف پابندیاں معمول کی صورت اختیار کرتی جارہی ہیں اور اس کی تازہ ترین مثال ایک ٹی وی چینل کی طرف سے سکارف کے خلاف کی جانے والی کاروائی کی صورت میں سامنے آئی ہے۔

ہنان ٹی وی کے مقبول رئیلٹی شو Divas Hit the Road کے سیکنڈ سیزن کے ایک شو میں ناظرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سکرین پر ایک اداکارہ کے جسم کو مسلسل ایک کارٹون خاکے سے ڈھانپا جارہا تھا۔ سکرین پر دیگر ادا کار اور اداکارائیں واضح دکھائی دے رہے تھے لیکن ایک اداکارہ کی صرف آواز آرہی تھی جبکہ اس کی تصویر کی جگہ کیکٹس کے پودے سے مشابہہ ایک کارٹون خاکہ دکھایا جارہا تھا۔ یہ خاکہ اداکارہ کے چلنے پھرنے کے دوران بھی اس کی تصویر کے اوپر ہی رہا اور اسے مکمل طور پر ڈھاپنے رہا۔ اسی طرح بعض دیگر مناظر میں اداکارہ کا چہرہ تو نظر آیا لیکن اس کے سر پر گلابی رنگ کا ٹوپ اور ایک منظر میں پیلے رنگ کے پتے دکھائے گئے۔ جب اس معاملے میں ناظرین کا تجسس اور استفسار بڑھا تو بالآخر ٹی وی شو کی پروڈکشن ٹیم نے اعتراف کرلیا کہ اداکارہ ننگ جنگ کے سر پر موجود سکارف کو ڈھانپنے کیلئے مضحکہ خیز حربے استعمال کئے گئے ۔ ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا مجبوراً کیا گیا تاکہ سکارف کی وجہ سے شو پر پابندی نہ لگ جائے۔
واضح رہے کہ چینی حکومت نے رواں سال جنوری سے صوبہ سنکیانگ میں داڑھی رکھنے اور حجاب پہننے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور میڈیا میں بھی ان شعائر کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -