جہاز سے انسانی فضلے کی برسات ، خاتون کا گھر بد بو سے بھر گیا

جہاز سے انسانی فضلے کی برسات ، خاتون کا گھر بد بو سے بھر گیا
جہاز سے انسانی فضلے کی برسات ، خاتون کا گھر بد بو سے بھر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آک لینڈ (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ایک خاتون کے مہنگے گھر اور نئی نویلی کار کو اڑتے ہوئے جہاز نے غلاظت میں نہلا دیاجس پر خاتون سراپا احتجاج ہے۔اس نے اخبار ’ہیرالڈ‘ کو بتایا کہ اس کا گھر آک لینڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب واقع ہے اور اتفاق سے رن وے کی سیدھ میں ہونے کی وجہ سے ہر لینڈ کرنے والا جہاز ان کے گھر کے اوپر سے ہو کر گزرتا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اچانک جب جہاز کے شور سے سے اس کی آنکھ کھلی تو وہ اٹھ کر باہر چلی آئی لیکن دروازہ کھولتے ہی شدید بو نے اس کا استقبال کیا اور پھر یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ دیواروں پر، صحن میں ، کھڑکیوں پر اور حتیٰ کہ اس کی نئی کار پر بھی انسانی فضلے کے ڈھیلے پڑے تھے۔ کیرن اس صورتحال اور بو سے گھبرا کراندر دوڑی جہاں اسے شدید متلی اور دل کی گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا۔اس کا کہنا ہے کہ اسے معلوم نہیں کہ جہاز کس ایئر لائن کا تھا لیکن جب اس نے ایئر نیوزی لینڈ کو شکایت کے لئے فون کیا تو انہوں نے بات سنی ان سنی کر دی۔ہوا بازی کے ماہر پیٹر کالارک نے اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے کہ جہاز سے کوئی فاضل مادہ یوں باہر پھینکا جائے لیکن کوئی بھی بات ناممکن نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -