’میں یہ ڈاکومنٹری بنانے بھارت گئی تھی، مجھے ممبئی کے ایک مندر کے مہمان خانے میں ٹھہرایا گیا، میں نے چائے منگوائی جسے پیتے ہی نیند آگئی پھر آنکھ کھلی تو یہ دیکھ کر چیخیں نکل گئیں کہ میرے بستر پر وہ آدمی۔۔۔‘

’میں یہ ڈاکومنٹری بنانے بھارت گئی تھی، مجھے ممبئی کے ایک مندر کے مہمان خانے ...
’میں یہ ڈاکومنٹری بنانے بھارت گئی تھی، مجھے ممبئی کے ایک مندر کے مہمان خانے میں ٹھہرایا گیا، میں نے چائے منگوائی جسے پیتے ہی نیند آگئی پھر آنکھ کھلی تو یہ دیکھ کر چیخیں نکل گئیں کہ میرے بستر پر وہ آدمی۔۔۔‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت دنیا میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے سرفہرست ہے اور بہت شہرت رکھتا ہے۔ جہاں بسوں اور ٹرینوں تک جیسی عوامی جگہوں پر بھی خواتین محفوظ نہیں۔ اور مقامی تو درکنار، دیگر ممالک سے آئی خواتین کے ساتھ بھی آئے روز درندگی کے واقعات منظرعام پر آتے رہتے ہیں۔ ایک حالیہ واقعے میں ایک امریکی لڑکی بھارتیوں کی بربریت کا نشانہ بن گئی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست نیوجرسی کے شہر ویسٹ ووڈ کی صحافی سینڈی ہیگنز بھارتی کلاسیکل میوسزک پر ڈاکومنٹری بنانے کے لیے بھارت گئی۔ کئی کنسرٹس میں شرکت کرنے اور کئی گلوکاروں اور موسیقاروں کے انٹرویوز کرنے کے بعد سینڈی ممبئی گئی جہاں وہ اپنے ایک دوست کے پاس قیام پذیر ہوئی، لیکن اس دوست کے ہاں بیڈ میں کھٹمل پڑے ہوئے تھے۔ اس پر سینڈی کو قریب واقع ہری کرشنا مندر میں رہنے کی پیشکش کی گئی۔ اسے بتایا گیا کہ مندر میں ایک مہمان خانہ ہے جو وہاں آنے والوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ چنانچہ سینڈی وہاں منتقل ہو گئی۔

دنیا کی سب سے انوکھی پریم کہانی، 34 سالہ استانی کو12 سالہ طالبعلم سے تعلق قائم کرنے پر جیل بھیج دیا گیا، 7 سال سزا کاٹ کر باہر نکلی تو دونوں نے شادی رچالی لیکن پھر۔۔۔ انجام کیا ہوا؟ کوئی شخص تصور بھی نہیں کرسکتا

سینڈی نے بتایا کہ ”مندر میں منتقل ہونے کے بعد رات کو میں نے چائے طلب کی۔ چائے پینے کے فوراً بعد مجھ پر غنودگی طاری ہونا شروع ہو گئی اور میں بے ہوش ہو گئی۔ جب میں ہوش میں آئی تو ایک شخص مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ میرے ہوش میں آنے پر اس نے میرے سر میں ڈنڈا مارا اور وہاں سے بھاگ گیا۔ میں نے مہمان خانے کے استقبالیہ پر گئی اور واقعے کے متعلق بتایا۔ انہوںنے مجھے واپس کمرے میں جانے کو کہا اور 45منٹ بعد آ کر مجھے بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ یہ محض آپ کے تخیل کی پیداوار ہے۔کئی گھنٹے بعد وہاں پولیس آئی اور مجھے تھانے لے کر چلی گئی۔ پولیس کے روئیے سے ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں اس کیس سے کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔پھر ایک آفیسر آیا اور اس نے میرے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ اس نے آ کر مجھے اپنے ساتھ’ڈیٹ‘ پر لیجانے کی پیشکش کر دی۔ میں نے صحافیوں کو اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سنایا اور مندر میں جا کر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج مانگی تو پنڈت مجھے کہنے لگے کہ جب تمہارے ساتھ زیادتی کی گئی اسی وقت ہمارے کیمرے خراب ہو گئے تھے۔“ رپورٹ کے مطابق سینڈی نے بھارت میں انصاف کی سرتوڑ کوشش کی لیکن پنڈتوں سے پولیس تک ہر ایک نے اسے انصاف فراہم کرنے میں مدددینا تو درکنار، الٹا اسے مزید فحش آفرز کیں اور جنسی تعلق استوار کرنے کو کہا۔ بالآخر وہ تھک ہار کر واپس نیوجرسی چلی گئی اور آج تک اس صدمے سے نہیں نکل سکی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق وہ ایک بار خودکشی کی کوشش بھی کر چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -