مارک زکر برگ نے فیس بک سے قابل اعتراض ویڈیو ز ہٹانے کیلئے آئندہ سال تک 3ہزار مبصرین کو بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا

مارک زکر برگ نے فیس بک سے قابل اعتراض ویڈیو ز ہٹانے کیلئے آئندہ سال تک 3ہزار ...
مارک زکر برگ نے فیس بک سے قابل اعتراض ویڈیو ز ہٹانے کیلئے آئندہ سال تک 3ہزار مبصرین کو بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ سے خودکشی اور قتل جیسی نامناسب ویڈیو ز کو ہٹانے اور انہیں مانیٹر کرنے کیلئے 3ہزار افراد کو بھرتی کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق مارک زکر برگ نے فیس بک پر جاری پیغام میں کہا کہ پچھے کچھ ہفتوں سے فیس بک لائیو پر کچھ لوگ خود کو اور دوسروں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو ز چلا رہے ہیں یہ ایک انتہائی ناقابل قبول امر ہے اور ہم نے اس پر مکمل قابو پانے کیلئے کام شروع کر دیاہے تاکہ ہم معاشرے کیلئے بہتری لا سکیں ۔اگر ہم ایک بہتر معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسی چیزوں پر فوری رد عمل دینا ہوگا ،ہم ایسی ویڈیو ز پر جلد از جلد رد عمل دینے کیلئے بہتری لا رہے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ آئندہ سال ہم پوری دنیا میں اپنی ٹیم میں 3ہزار افراد بھرتی کر رہے ہیں جو کہ ان ویڈیوز کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہٹانے کیلئے کام کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ مبصرین ہمیں اس طرح کی چیزیں ہٹانے میں مدد فراہم کریں گے ،ہم فیس بک پر نفرت انگیز تقریریں اور بچوں کے استحصال کی ویڈیو ز کو ہر گز نہیں چلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -