”احمد رضا قصوری کی گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ سینئر وکیل کا غصہ آسمان کو چھونے لگا اور پھر۔۔۔“ لائیو پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کی رہنماءاور احمد رضا قصوری کے درمیان جھگڑا ہو گیا، مگر کیوں؟ آپ بھی دیکھئے

”احمد رضا قصوری کی گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ سینئر ...
”احمد رضا قصوری کی گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ سینئر وکیل کا غصہ آسمان کو چھونے لگا اور پھر۔۔۔“ لائیو پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کی رہنماءاور احمد رضا قصوری کے درمیان جھگڑا ہو گیا، مگر کیوں؟ آپ بھی دیکھئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی لاہور کی جانب رواں دواں ہے جس کے ساتھ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہیں۔ ٹی وی چینلز اور اخبارات میں بھی اسی ریلی کا ذکر ہے اور ہر کوئی اپنا اپنا تجزیہ کرنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جہلم کے ٹیولپ ہوٹل سے نواز شریف، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔
اسی معاملے پر بات چیت کرنے کیلئے معروف قانون دان احمد رضا قصوری کو بھی گفتگو کرنے کیلئے پروگرام میں بلایا گیا لیکن اسی پروگرام میں شریک مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنماءعظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ ان کا غصہ آسمان چھونے لگا اور پھر دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
احمد رضا قصوری گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ”وہ کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے اور پارٹی سیاست میں بھی حصہ نہیں لے سکتے۔ بلکہ کچھ وکیلوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پارٹی نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور چونکہ وہ نااہل ہو گئے ہیں اس لئے پوری پارٹی نااہل ہو گئی ہے۔“
ابھی انہوں نے اتنی بات ہی کی تھی کہ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک آمر جس پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہے، کیا وہ کر سکتا ہے؟ آل پاکستان مسلم لیگ کو جو چلا رہا ہے وہ آرٹیکل 6 کا مجرم ہے، وہ کیسے اجلاس کی صدارت کر سکتا ہے۔؟

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نواز شریف نے جہلم میں ”ٹیولپ“ ہوٹل میں قیام کیا، مگر اس ہوٹل کی سیاسی تاریخ کیا ہے؟ سینئر صحافی نے ایسا ہوشربا انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
احمد رضا قصوری اپنی بات کے دوران عظمیٰ بخاری کے بولنے پر شدید غصے میں آ گئے اور سخت لہجے میں انہیں خاموش ہونے کا کہا جس پر عظمیٰ بخاری نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ خاموش ہو جائیں، مجھ پر مت چلائیں، تمیز سے بات کرو، اس کو غلط فہمی ہو گئی، کہ یہ چلا کر مجھے چپ کرا دے گا، مجھے تو مشرف نہیں چپ کرا سکا تھا۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -