یہ لڑکی انٹرنیٹ پر ایسا کام کرتی ہے کہ لاکھوں لوگ اپنی سکرین سے چپک کر دیکھتے ہیں اور اس پر پیسہ پانی کی طرح بہاتے ہیں، کس کام کے بدلے لاکھوں روپے دئیے جاتے ہیں؟ جواب آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے

یہ لڑکی انٹرنیٹ پر ایسا کام کرتی ہے کہ لاکھوں لوگ اپنی سکرین سے چپک کر دیکھتے ...
یہ لڑکی انٹرنیٹ پر ایسا کام کرتی ہے کہ لاکھوں لوگ اپنی سکرین سے چپک کر دیکھتے ہیں اور اس پر پیسہ پانی کی طرح بہاتے ہیں، کس کام کے بدلے لاکھوں روپے دئیے جاتے ہیں؟ جواب آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے گھر میں بیٹھ کر انٹرنیٹ پر کام اور لاکھوں ڈالر آمدنی، ایسی پرکشش نوکری کی صرف خواہش ہی کی جا سکتی ہے، لیکن آسٹریلیا کی یہ لڑکی حقیقت میں ایسی نوکری کر رہی ہے کہ آپ کو اس پر رشک آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام چیلسی ہے جو آن لائن گیمز کھیلتی ہے اور لوگ اپنی سکرینوں سے چپک کر اسے دیکھتے اور اس پر نوٹ نچھاور کرتے ہیں۔ چیلسی نے اپنے گھر کے ایک کمرے میں پورا سٹوڈیو بنا رکھا ہے جہاں سے وہ گیم کھیلتے ہوئے اپنی ویڈیو آن لائن نشر کرتی ہے اور آن لائن سبسکرپشن، اشتہارات اور سپانسرشپس کے ذریعے قابل رشک آمدنی کماتی ہے۔

’جب وہ لڑکا خود کشی کررہا تھا تو میں اس کے ساتھ فون پر تھی، اُس نے خود کشی کا ارادہ تبدیل کیا تو میں نے کہا یہ کام کرکے دکھاﺅ اور اس نے میرے کہنے پر اپنی زندگی ختم کرلی، یہ خوفناک کام میں نے اس لئے کیا تاکہ۔۔۔‘
رپورٹ کے مطابق چیلسی اس شعبے میں اکیلی نہیں ہے۔ آسٹریلیا کی سینکڑوں لڑکیاں یہ کام کر رہی ہیں اور لاکھوں کما رہی ہیں۔ اکثر لوگ ان کی گیم میں مہارت سے خوش ہو کر انہیں انعام میں بھی رقم دے دیتے ہیں۔ ایک بار چیلسی کو ایک شخص نے 5ہزار ڈالر (تقریباً5لاکھ روپے)انعام میں دے دیئے تھے۔چیلسی کا کہنا تھا کہ ”میں نے یونیورسٹی سے فارمیسی کی ڈگری لے رکھی ہے ۔ اس نوکری سے میں ہر مہینے مختلف رقم کماتی ہوں لیکن وہ میری سابق فارمیسی کی نوکری سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔یہ انڈسٹری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہزاروں نئے لوگ اس میں آ رہے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -