سڑک پر پیلی اور سفید لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ دو الگ طرح کی لائنیں ایک ساتھ بنی ہوں تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جانئے وہ تمام باتیں جو ہر گاڑی چلانے والے کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

سڑک پر پیلی اور سفید لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ دو الگ طرح کی لائنیں ایک ساتھ ...
سڑک پر پیلی اور سفید لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ دو الگ طرح کی لائنیں ایک ساتھ بنی ہوں تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جانئے وہ تمام باتیں جو ہر گاڑی چلانے والے کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سڑک کے درمیان اور دائیں بائیں سفید اور پیلے رنگ کی لکیریں مختلف انداز میں بنی ہوتی ہیں۔ کیا آپ کو ان کا مطلب معلوم ہے؟ اگر آپ ان کا مطلب نہیں جانتے تو ذیل میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کیونکہ یہ وہ باتیں ہیں جو ہر ڈرائیور کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔
مسلسل سفید لائن
سڑک کے درمیان میں مسلسل سفید لکیر کا مطلب ہے کہ آپ لین تبدیل نہیں کر سکتے اور جب تک یہ لائن چلتی جائے آپ کو اسی لین میں رہنا ہے جس میں آپ جا رہے ہیں۔

ٹوٹی ہوئی سفید لائن
سڑک پر جہاں سفید لائن ٹکڑوں میں ہو، اس کا مطلب ہے کہ آپ لین تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن احتیاط کے ساتھ اور جب ضروری ہو۔

سنگل مسلسل پیلی لائن
سڑک کے درمیان میں جب ایک مسلسل پیلی لائن ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اگر اگلی گاڑی آپ کو مناسب جگہ دے رہی ہے تو آپ اوورٹیک کر سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ آپ یہ پیلی لائن عبور کرکے دوسری لین میں نہیں جا سکتے۔

ڈبل مسلسل پیلی لائن
جہاں سڑک کے درمیان میں دو مسلسل پیلی لائنیں ہوں اس کا مطلب ہے کہ آپ نہ تو اوورٹیک کر سکتے ہیں اور نہ ہی لین تبدیل کر سکتے ہیں۔

ٹوٹی ہوئی پیلی لائن
اس کا مطلب ہے کہ اوورٹیک کرنے اور اس پیلی لائن کو عبور کرنے کی اجازت ہے، مگر احتیاط کے ساتھ۔

ایک مسلسل پیلی لائن اور ایک ٹوٹی ہوئی پیلی لائن
جب سڑک پر دو پیلی لائنیں موجود ہوں جن میں سے ایک مسلسل ہو اور ایک ٹوٹی ہوئی، یعنی ٹکڑوں میں ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ ٹوٹی ہوئی پیلی لائن کی طرف والی لین میں ہیں تو آپ کو اوورٹیک کرنے کی اجازت ہے لیکن اگر آپ مسلسل پیلی لائن کی طرف والی لین میں ہیں تو آپ اوورٹیک نہیں کر سکتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -