ائیرپورٹ پر شدید گرمی کے موسم میں سردیوں کے کپڑے پہنے خاتون مسافر، سکیورٹی اہلکاروں کو شک گزرا، اس کی قمیض اٹھاکر دیکھی تو آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ وہاں۔۔۔

ائیرپورٹ پر شدید گرمی کے موسم میں سردیوں کے کپڑے پہنے خاتون مسافر، سکیورٹی ...
ائیرپورٹ پر شدید گرمی کے موسم میں سردیوں کے کپڑے پہنے خاتون مسافر، سکیورٹی اہلکاروں کو شک گزرا، اس کی قمیض اٹھاکر دیکھی تو آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ وہاں۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہانگ کانگ سے چین آنے والی ایک خوبرو فضائی مسافر کے لباس نے سکیورٹی اہلکاروں کو حیران کر دیا۔ یہ محترمہ گرمی کے موسم میں ڈھیر سارے کپڑے پہنے ہوئے تھیں گویا کسی برفانی علاقے میں پھر رہی ہوں۔ شکوک و شبہات کی بناءپر جب اس خاتون کی تلاشی لی گئی تو پتا چلا کہ وہ احمق نہیں بلکہ ایک سمگلر تھی جو اپنے جسم پر 102 آئی فون باندھ کر چین میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی۔

ہوا میں اُڑتے مسافر جہاز نے زمین پر کھڑی خاتون کی جان لے لی، یہ کیسے ہوا؟ کوئی چیز نہیں گری بلکہ۔۔۔ جان کر آپ کبھی جہاز کو اپنے اوپر سے گزرنے نہ دیں گے
ویب سائٹ موبائل سیرپ کی رپورٹ کے مطابق گوانگ ڈونگ صوبے کے شینگ زینگ ائیرپورٹ پر کسٹمز اہلکاروں نے خاتون کی تلاشی لی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس نے 102 آئی فون اور 15 لگژری گھڑیاں اپنے جسم پر ٹیپ سے باندھ رکھی تھیں۔
کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ آئی فون کی قیمت ہانگ کانگ میں چین کی نسبت کم ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگوں نے اسے ناجائز منافع کمانے کا ذریعہ بنالیا ہے۔ یہ لوگ سمگلنگ کے ذریعے موبائل فونز کی بڑی تعداد ہانگ کانگ سے چین لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -