’میری شادی تھی، بکنگ کنفرم کرنے شادی ہال کال کی تو انہوں نے بتایا کہ میری ساس نے۔۔۔‘ دلہن کے ساتھ ساس نے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

’میری شادی تھی، بکنگ کنفرم کرنے شادی ہال کال کی تو انہوں نے بتایا کہ میری ساس ...
’میری شادی تھی، بکنگ کنفرم کرنے شادی ہال کال کی تو انہوں نے بتایا کہ میری ساس نے۔۔۔‘ دلہن کے ساتھ ساس نے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک)عام طور پر لڑکیوں کو شادی کے بعد ساس کا اصل روپ دیکھنے کوملتا ہے لیکن کبھی کبھار یہ حقیقت شادی سے پہلے بھی کھل جاتی ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک ایسا ہی دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے ایک لڑکی نے بتایا کہ کس طرح اس کی ہونے والی ساس نے عین شادی کے موقع پر اسے زبردست جھٹکا لگادیا۔

’’میرے سسرال والے کہتے ہیں میرے شوہر کی اس شرمناک حرکت کی ذمہ دار میں ہوں جبکہ میرا شوہر۔۔۔‘‘ شوہر کے ہاتھوں تنگ بیوی نے اپنی ایسی دکھ بھری داستان سنا دی کہ جان کر آپ کا دل بھی بھر آئے گا
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ ”میں شادی سے پہلے ہی ساس کی ریشہ دوانیوں کا نشانہ بن گئی۔میری شادی کے موقع پر ساس نے اپنی مرضی سے ہی شادی ہال کی بکنگ کینسل کروا دی۔ جب میں نے بکنگ کنفرم کرنے کے لئے کال کی تو یہ جان کر حیران رہ گئی کہ بکنگ کینسل ہوچکی تھی۔ خوش قسمتی سے ہمیں بروقت پتہ چل گیا ورنہ بڑی پریشانی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا۔ میری ساس کے مزاج کے ساتھ یہ میرا پہلا تعارف تھا۔ اس کے بعد مجھے یہ پتہ چل گیا کہ جب وہ سوچتی ہیں کہ کوئی ان کی مرضی سے ذرا سا بھی انحراف کرے گا تو وہ جوچاہے قدم اٹھاسکتی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اگر لوگ ان کی خواہش کے مطابق نہیں چلتے تو وہ فیصلہ کرلیتی ہیں کہ وہ ان کے خلاف ہیں۔ میں نہیں چاہتی کہ ان کی کسی کاروائی کا نشانہ بن جاﺅں لہٰذا بہت احتیاط کرتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -