آلو کا مزیدار ترین سموسہ بنانے کی آسان ترکیب

آلو کا مزیدار ترین سموسہ بنانے کی آسان ترکیب
آلو کا مزیدار ترین سموسہ بنانے کی آسان ترکیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سموسے کی پٹیاں جن میں آلو بھرتے ہیں، تیاری کا وقت آدھ گھنٹہ، پکانے کا وقت آدھ گھنٹہ، کل تیار ہونے والے سموسوں کی تعداد16۔
 اجزائ:
 سموسہ پٹی کی تیاری
میدہ    2کپ
صاف مکھن    3چمچ
نمک    حسب ضرورت
اجوائن    حسب ضرورت
سموسہ پٹی    2عدد
مرچ    حسب ضرورت
دھنیہ    حسب ضرورت
کشمش     ایک چمچ کوٹ کر
کاجو ُ باریک    ایک چمچ
سرخ مرچ    حسب ضرورت
سبز مرچ    حسب ضرورت
ادرک    حسب ضرورت
گرم مصالحہ آدھ چمچ   
اس کے علاوہ ذائقہ بڑھانے کے لئے خشک آم کاپاﺅڈر
بنانے کا طریقہ:
میدے میں نمک اور اجوائن اور پگھلا ہوا مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، پھر تھوڑا سا پانی ملا کر آٹے کی طرح گوندھ لیں، گوندھے ہوئے میدے پر باریک کپڑا ڈال کر15منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
٭.... اب آلو اور مٹر علیحدہ علیحدہ ابال لیں، آٹو ٹھنڈے ہونے پر ان کا میدہ بنائیں اور ایک باﺅل میں ڈال کر تمام خشک مصالحہ جات اس میں ملا دیں جس میں ہری مرچ اور ادرک حسب ضرورت شامل کر لیں اور اچھی طرح ملائیں۔
٭.... اب گوندھے ہوئے میدے کو آٹھ مساوی حصوں میں تقسیم کریں اور ہر حصے کو پانچ ڈایا میٹر دائرے میں تہہ کر لیں اور اسے دو حصوں میں نصف دائرے کی شکل میں کاٹ لیں۔
٭.... اب ایک نصف دائرہ نما پٹی اٹھائیں اور اسے کون کی شکل میں تہہ کریں، کون بناتے وقت آپ ہلکا سا پانی بھی لگا سکتے ہیں اب ان میں آلوﺅں کی بنائی ہوئی پیٹھی بھر کر تیسری طرف سے انہیں بند کر دیں۔
٭.... اب کڑاہی میں تیل یا گھی ڈال کر سموسوں کو اچھی طرح فرائی کریں جب تک یہ گولڈن براﺅن رنگ نہ اختیار کر لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -