خاتون کے چہرے پر یہ چھوٹا سا نشان، ایک عرصے بعد تنگ آکر ڈاکٹر کے پاس گئی تو دراصل یہ کیا چیز تھی؟ ایسا خوفناک جواب کہ جان کر آپ کبھی بھی کسی چھوٹے سے نشان کو بھی نظر انداز نہ کریں گے

خاتون کے چہرے پر یہ چھوٹا سا نشان، ایک عرصے بعد تنگ آکر ڈاکٹر کے پاس گئی تو ...
خاتون کے چہرے پر یہ چھوٹا سا نشان، ایک عرصے بعد تنگ آکر ڈاکٹر کے پاس گئی تو دراصل یہ کیا چیز تھی؟ ایسا خوفناک جواب کہ جان کر آپ کبھی بھی کسی چھوٹے سے نشان کو بھی نظر انداز نہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ایک خاتون کی کنپٹی پر ایک دانہ نکلا جسے اس نے پھوڑا تو نیچے نشان پڑ گیا۔ جب کافی عرصے تک نشان نہ گیا تو وہ تنگ آ کر ڈاکٹر کے پاس گئی جس نے ایسا انکشاف کر دیا کہ خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نارتھ کیلیفورنیا کی کیلی جونز نامی اس 40سالہ خاتون کو ڈاکٹر نے بتایا کہ درحقیقت وہ جلد کے’باسل سیل کارسینوما‘ (Basal cell carcinoma)نامی کینسر میں مبتلا ہے اور یہ نشان دراصل اسی کینسر کا چھوٹا سا ٹیومر ہے۔

خاتون کو ایسی بیماری کہ رات کو فریزر سرہانے رکھ کر سونا پڑتا ہے کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے بیوٹی کمپنی کی مالک کیلی جونز کا ڈاکٹروں نے آپریشن کیا اور اس جگہ سے کینسر زدہ حصہ نکال دیا۔ اسے آپریشن کے بعد کنپٹی پر 20ٹانکے لگائے گئے۔ کیلی کا کہنا تھا کہ ”میں دھوپ میں بہت کم نکلتی ہوں۔ کبھی سن باتھ کے لیے بھی نہیں گئی۔ اس کے باوجود مجھے جلد کا کینسر لاحق ہو گیا۔ اس سے میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ جلد کا کینسر کسی کو بھی ہو سکتا ہے۔ میں خوش قسمت تھی کہ کینسر ابھی ابتدائی مرحلے پر ہی تھا ، اگر یہ میرے چہرے میں پھیل جاتا تو آپریشن سے میرا چہرہ ہی مسخ ہو سکتا تھا اور جان بھی جا سکتی تھی۔“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -