بھارت کا وہ خوفناک قبیلہ جو انسانی گوشت کھاتاہے اور کھوپٹریوں میں پیتاہے

بھارت کا وہ خوفناک قبیلہ جو انسانی گوشت کھاتاہے اور کھوپٹریوں میں پیتاہے
بھارت کا وہ خوفناک قبیلہ جو انسانی گوشت کھاتاہے اور کھوپٹریوں میں پیتاہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) مہذب دنیا کیلئے تو آدم خوری کا تصور ہی قابل نفرت اور خوفزدہ کردینے والا ہے مگر دنیا میں ابھی بھی کچھ قبائل ایسے ہیں جو اس قبیح کام میں کوئی عار نہیں سمجھتے، ایک ایسا ہی قبیلہ شمالی بھارت میں بھی رہتا ہے جسے ”اگوری“ کہتے ہیں۔ آئرلینڈ کے صحافی اور فوٹوگرافر داراغ مسین نے اس قبیلے کا مشاہدہ کیا تو خوف اور حیرت کے جذبات سے مغلوب ہوئے بنا نہ رہ سکے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ ماضی میں تو زندہ انسانوں کو بھی کھاتے رہے ہیں مگر اب یہ مُردوں کا گوشت کھاتے ہیں۔ ان کا گوشت کھانے کا طریقہ بھی اس قدر غلیظ اور قابل نفرت ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

وہ بھارتی مردہ جو 19 سال تک اپنے آپ کو زندہ کرنے کی کوشش کرتا رہا

یہ لوگ دریائے گنگا کے کنارے آباد ہیں اور چونکہ اس دریا میںجلے، ادھ جلے اوربغیر جلے مردوں کی ہزاروں لاشیں روزانہ بہائی جاتی ہیں تو یہ دریا میں سے مردہ جسم نکال کر ان کا گوشت کھاتے ہیں۔مُردوں کا گوشت کھانے کے بعد یہ لوگ ان کی ہڈیوں سے اوزار بنالیتے ہیں اور کھوپڑیوں کو پانی پینے کیلئے پیالوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ میسن کہتے ہیں کہ انہوں نے اس قبیلے کے ساتھ چند دن گزارے اور یہ دیکھ کر کانپ اٹھے کہ یہ لوگ خراب ہوتی لاشوں کو بھی کھالیتے ہیں اور ان لاشوں کی وجہ سے شدید غلیظ ہوجانے والے گنگا کے پانی کو کھوپڑیوں میں بھر کر پیتے ہیں۔ میسن کے علاوہ بھی متعدد مغربی صحافی اس قبیلے کے متعلق درجنوں مضامین شائع کرچکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -