اگر آپ بھی سفر کے دوران اپنے سامان پر اس طرح کے تالے استعمال کرتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر آپ کیلئے ہے، بڑا نقصان ہوسکتا ہے کیونکہ۔۔۔

اگر آپ بھی سفر کے دوران اپنے سامان پر اس طرح کے تالے استعمال کرتے ہیں تو یہ ...
اگر آپ بھی سفر کے دوران اپنے سامان پر اس طرح کے تالے استعمال کرتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر آپ کیلئے ہے، بڑا نقصان ہوسکتا ہے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ بھی فضائی سفر کے دوران اپنے سامان کو کو تالا لگاتے ہیں تو جان لیں کہ اپنے سامان کو محفوظ بنانے کے لئے یہ کوئی اچھا طریقہ نہیں کیونکہ اب ان تالوں کو کھولنے کے لئے ماسٹر چابی موجود ہے۔تالا کھولنے والے تین افراد نے ایسا طریقہ بنا لیا ہے کہ کسی بھی تالے کی چابی بناکر اسے کھولا جاسکے گا۔اس چابی کی مدد سے Transportation Security Administration کسی بھی مسافر کے سامان کا تالا کھول کر اس کی تلاشی لے سکتی ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ان تین افراد جن کے نام DarkSim905،Nite 0wl اورJohnny Xmas(یہ اصل نام نہ ہیں)نے بتایا کہ ماضی میں ٹی ایس اے کو مسافروں کے سامان کا تالا توڑنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے انہیں خفت کا سامنا رہتا تھا لیکن اب اس طریقے سے اتھارٹی کسی بھی مسافر کا سامان تالا توڑے بغیر چیک کرسکے گی۔ان کا کہنا ہے کہ تالے کی ایسی چابی بنائی گئی ہے جو کسی بھی تالے کوکھولنے کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے۔اپنی اس مہارت کو انہوں نے ایک ویڈیو میں دنیا کو دکھایا گھی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی تالا اس ماسٹر چابی کے ساتھ بہت آسانی سے کھولا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چابی دنیا کا کوئی بھی تالا کھول سکتی ہے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ تالالگاکر آپ اپنا سامان محفوظ بنرہے ہیں اور کوئی اسے نہیں کھول سکتا تو یہ آپ کی خام خیالی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -