نایاب جانور کی نسل کو چین سے خطرہ

نایاب جانور کی نسل کو چین سے خطرہ
نایاب جانور کی نسل کو چین سے خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) تحفظ جنگلی حیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چیونٹیاں کھانے والے نیولا نما جانور پینگولن کی نسل ختم ہونے والی ہے کیونکہ ایشیائی ممالک کے لوگ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں انہیں کھارہے ہیں، آئی یو سی این (IUCN) کمیشن کے سربراہ جوناتھن بیلی کا کہنا ہے کہ پینگولن کی آٹھ کی آٹھ اقسام معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ ان جانوروں کو جنگلوں سے پکڑ کر چین، ویت نام اور دوسرے ایشیائی ممالک میں بیچا جارہا ہے جہاں ان کا گوشت بڑے بڑے اور مہنگے ہوٹلوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے دس سال میں دس لاکھ سے زائد پینگولن کھائے جاچکے ہیں۔ مہنگے ریستورانوں اور ہوٹلوں میں اس جانور کا گوشت بہت مقبول ہے۔ کیونکہ اسے بہر مزیدار سمجھا جاتا ہے اور اس کے جسم پر موجود چانوں (جلد کے اوپر پائے جانے والے چھلکے) کو اتار کر مختلف ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پینگولن کا وزن 2 سے 35 کلوگرام تک ہوسکتا ہے اور یہ اپنی عجیب و غریب شکل کی وجہ سے بہت منفرد نظر آتا ہے۔

مزید :

تفریح -