افغانستان، ڈرون حملوں اور فضائی کارروائیوں میں 30عسکریت پسند ہلاک

افغانستان، ڈرون حملوں اور فضائی کارروائیوں میں 30عسکریت پسند ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (اے پی پی) مشرقی افغانستان میں ڈرون حملوں اورفضائی کارروائیوں میں 30عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،بغلان میں مارٹر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7ارکان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز کنڑ میں ایک فضائی حملے میں 19عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔بیان کے مطابق کارروائی ضلع دانگام میں کی گئیں ۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملوں میں داعش کے 11عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔صوبائی پولیس چیف کے مطابق ڈرون حملے ضلع آچین میں کئے گئے جن میں 11عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔شمالی صوبہ بغلان میں مارٹر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7ارکان ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق طالبان کی جانب سے بغلان مرکزی ضلع فائر کردہ مارٹر کا گولہ ایک گھر پرجاگرا جس کے نتیجے میں افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔قندہار میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔

مزید :

عالمی منظر -