ملک کی انتظامیہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متاثر نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے سے ملکی انتظامیہ متاثر نہیں ہوگی۔
آذربائیجان میں ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے زیر صدرات سپریم کونسل کا اجلاس جاری ہے ، جس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کی بخیریت بازیابی کی دعا کی ایرانی سپریم نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے سے ملکی انتظامیہ متاثر نہیں ہوگی۔