پولیس ،جمہوریت پسند فوج اور عوام نے حکومت کیخلاف سازش کو ناکام بنا دیا،فوج میں شامل غداروں کو ختم کر دیں گے : طیب اردگان

پولیس ،جمہوریت پسند فوج اور عوام نے حکومت کیخلاف سازش کو ناکام بنا دیا،فوج ...
پولیس ،جمہوریت پسند فوج اور عوام نے حکومت کیخلاف سازش کو ناکام بنا دیا،فوج میں شامل غداروں کو ختم کر دیں گے : طیب اردگان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے فوجی گروہ کی جانب سے بغاوت کو پسپا کرنے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ،جمہوریت پسند فوج اور عوام نے جمہوریت کیخلاف سازش کو ناکام بنا دیاہے ،اب جو بھی کر رہی ہے وہ حکومت کر رہی ہے ،مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیاہے ،بغاوت کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ،ترک فوج میں آپریشن کلین اپ کرنے کیلئے منصوبہ بنا لیا گیاہے،جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں بھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتاہے۔طیب اردگان نے دوبارہ فتح اللہ گولن پر بغاوت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ باغیوں کا ٹولہ پینسلوینیا سے ہدایت لے رہا تھا ۔

ترکی کے ’لاپتہ‘آرمی چیف بازیاب ہوگئے
فوجی گروہ کی بغاوت کے بعد حالات پر قابو پانے کے بعد طیب ارگان استنبول ایئرپورٹ پہنچے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے اپنے منتخب صدر کا والہانہ انداز میں استقبال کرکے جمہوریت کی بالادستی کا اعلان کیا ۔اس موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان کا کہناتھا کہ پولیس ،جمہوریت پسند فوج اور عوام نے بغاوت کو ناکام بنا دیاہے ،عوام کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں ،باغی ٹولے کو اس بغاوت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی کیونکہ ملکی یکجہتی اور اتحاد کیخلاف بڑی سازش کی گئی ہے،باغیوں نے ترکی کی سالمیت کو نشانہ بنایاہے باغی گرو پ نے آرمی چیف کو بھی یرغمال بنا لیا۔ان کا کہناتھا کہ ،ہم عوام کی ووٹوں کا سہارا لے کر بڑھے،عوام کی خدمت کا موقع ملاہے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے ،پہلے بھی اعوام کی خدمت کی ابھی بھی جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بغاوت کرنے والوں کا تعلق خواہ کسی بھی ادارے سے ہو انہیں مناسب جواب دیا جائے گا ،کچھ لوگ ملک کو آگے بڑھتا ہو ا نہیں دیکھنا چاہتے ،ملک کے اتحاد اور استحکام کیخلاف بغاوت کی سازش کی گئی ہے۔

ترکی بغاوت:5جنرل،29کرنل برطرف،سینکڑوں اہلکار گرفتار
طیب اردگان ترک فوج میں آپریشن کلین اپ کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ مسلح افواج میں شامل غداروں کو ختم کریں گے ،فوجی آپریشن شروع کیاہے جو مکمل صفائی تک جاری رہے گا،نیا ترکی پہلے کے ترکی سے مختلف ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایک اقلیتی فوجی گروہ نے جمہوریت کیخلاف سازش کی ،جنگی طیارے ملک کی حفاظت کیلئے تھے عوام کیخلاف استعمال کرنے کیلئے نہیں تھے ،باغیوں نے مختلف علاقوں میں طیاروں سے بمباری کی ،ہم نے ایف سولہ ملک دشمنوں سے لڑنے کیلئے خریدے تھے ،لیکن باغیوں نے ان سے شہریوں کو نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد باغی فوجیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا، ہتھیار اٹھانے کا بھاری تاوان دینا ہوگا ، ،حکومت نے ہر طرح سے مکمل کنٹرول حاصل کر لیاہے اور اب جو کچھ بھی کر رہی ہے حکومت کر رہی ہے،فوج کے کمانڈروں سے کہتاہوں کہ عوام کا ساتھ دیں ۔ان کا کہناتھا کہ بغاوت کے دوران جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد کے حوالے سے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے ۔اپنی تقریر کے آخر میں انہوں نے کہا کہ عام فوجیوں سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ کیا آپ اپنے بہن بھائیوں اور ماﺅں کیخلاف ہتھیار اٹھا سکتے ہیں ۔

دوسری جانب عوام کی اب بھی بڑی تعداد ترکی کے مختلف شہروں میں حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں۔ترک عوام نے فوجی باغی ٹولے کی جانب سے بغاوت کیخلاف انتہائی دلیرانہ انداز میں مزاحمت کرتے ہوئے باغی فوجیوں کو ہتھیارڈ النے پر مجبور کر دیا۔