سعودی عرب میں کفیل کی تبدیلی کیلئے اب کیا کرنا پڑے گا؟ سعودی حکومت نے اعلان کردیا

سعودی عرب میں کفیل کی تبدیلی کیلئے اب کیا کرنا پڑے گا؟ سعودی حکومت نے اعلان ...
سعودی عرب میں کفیل کی تبدیلی کیلئے اب کیا کرنا پڑے گا؟ سعودی حکومت نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے کفیل کی منتقلی اور ملٹی پل ویزا کی خدمات کو ابشیر الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے فراہم کرنے کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ”سعودی گزٹ“ کے مطابق یہ اہم اعلان محکمہ پاسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے ٹیکنیکل افیئرز کرنل خالد حماد نے کیا ہے۔ نئے نظام کا باقاعدہ آغاز محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحٰی اگلے ہفتے دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔ اس وقت کمپنیوں کے لئے کفیل کی منتقلی مقیم سسٹم کے ذریعے کی جارہی ہے، یا اداروں کے لئے یہی سروس وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے۔

وہ عرب ملک جہاں غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملا کرے گا
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے آغاز کے بعد تمام شرائط پوری کرنے والے غیر ملکی ملازمین کی خدمات کو ایک کفیل سے دوسرے کفیل کے پاس منتقل کرنا ابشیر الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے ممکن ہوجائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انفرادی کفیل اس نظام سے سب سے زیادہ مستفید ہوسکیں گے، اور یہ نظام ملازمین کے لئے بھی آسانی اور سہولت کا باعث بنے گا۔