کیا سی پیک کا نام تبدیل کیا جارہا ہے؟ چائنہ نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے

کیا سی پیک کا نام تبدیل کیا جارہا ہے؟ چائنہ نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر ...
کیا سی پیک کا نام تبدیل کیا جارہا ہے؟ چائنہ نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے تاریخی منصوبے ’ون بیلٹ ون روڈ‘ میں بھارت کو شامل کرنے کی تجویز ایک عرصے سے زیر غوررہی ہے، تاہم بھارت اس کے بارے میں کچھ تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ اب یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ چینی حکومت نے بھارتی تحفظات دور کرنے کے لئے ’پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)‘ کے منصوبے کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں تعینات چینی سفیر لاﺅ یاﺅ ہوئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شمولیت کی صورت میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کا نام تبدیل ہوسکتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے سفیر کے بیان کی تردید نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ، جسے اس بات کا اشارہ سمجھا جارہا ہے کہ چینی سفیر اس معاملے پر بھارت سے مزید گفت و شنید کرسکتے ہیں۔

چین کا نیا خوفناک ترین ایٹمی میزائل، اس میں ایک خاصیت ایسی ہے جو دنیا کے کسی ہتھیار میں نہیں، جان کر امریکی تھر تھر کانپنے لگیں گے
چینی سفیر نے گزشتہ ہفتے ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاک چین اقتصاری راہداری منصوبے کا نام تبدیل ہوسکتا ہے اور چین جموں و کشمیر میں ایک متبادل راہداری بھی بنا سکتا ہے تاکہ بھارتی تحفظات کا ازالہ کیا جاسکے۔ نیپال اور میانمر میں بھی چین کی بھاری سرمایہ کاری کے باعث بھارت پر دباﺅ ہے کہ وہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ بنے، مگر تاحال اس کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چینی سفیر کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری کے نام میں تبدیلی کا دو مختلف مواقع پر ذکر کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی رائے کا اظہار نہیں کررہے بلکہ اپنی حکومت کے کہنے پر یہ بات کررہے ہیں۔ ’ون بیلٹ ون روڈ‘ کے منصوبے میں بھارت کی عدم شمولیت کو اس پراجیکٹ کی کامیابی میں ایک رکاوٹ خیال کیا جاتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ چین اس میں بھارت کی شرکت کا متمنی ہے۔