پاکستان میں دوسرے ملکوں کے مقابلے عوام کوسستا ترین پٹرول فراہم کیاجارہا ہے:پرویز رشید

پاکستان میں دوسرے ملکوں کے مقابلے عوام کوسستا ترین پٹرول فراہم کیاجارہا ...
پاکستان میں دوسرے ملکوں کے مقابلے عوام کوسستا ترین پٹرول فراہم کیاجارہا ہے:پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عوام کو دوسرے ملکوں کے مقابلے سستا پٹرول فراہم کیا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کاکہنا تھا کہ حکومت عوام دوست پالیسیاں بنا رہی ہے،پاکستان میں پٹرول کی قیمت دوسرے ملکوں کے مقابلے کم ہے،بھارت میں پٹرول کی قیمت 103روپے39 پیسے ،آسٹریلیا میں پٹرول کی قیمت 91 روپے جبکہ برطانیہ میں پٹرول کی قیمت162روپے 80 پیسے ہے۔ سیلز ٹیکس بڑھانے جانے کے سوال پر وزیر اطلاعات کاکہنا تھاکہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ کم کی گئی جبکہ سیلز ٹیکس میں صرف 96 پیسے اضافہ کیا گیا،حکومت عوام کیلئے 46 ارب کا خسارہ برداشت کر رہی ہے۔دہشتگردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت نے اب تک مثبت پیش رفت کی ہے۔

بھارت کشمیر پر کیے گئے وعدوں کو پورا کیے بغیر سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا:پرویز رشید