ممتاز عالم دین اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینئر نائب امیر علامہ عبدالعزیز حنیف دوران خطبہ جمعہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ممتاز عالم دین اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینئر نائب امیر علامہ عبدالعزیز ...
ممتاز عالم دین اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینئر نائب امیر علامہ عبدالعزیز حنیف دوران خطبہ جمعہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سینئر نائب امیر اور ممتاز عالم دین علامہ عبدالعزیز حنیف دوران خطبہ جمعہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،ان کی عمر75 برس تھی،انکی نماز جنازہ کل صبح دس بجے مرکزی جامع مسجد جی 6 اسلام آباد میں اداکی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ عبدالعزیز حنیف اسلام آباد کے مرکز جی 6 کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ دوران خطبہ ہی انہیں دل کا دورہ پڑا ، نمازیوں اور مسجد کی انتظامیہ نے انہیں فوراََ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔یاد رہے کہ علامہ عبدالعزیز حنیف طویل عرصہ سے مرکزی مسجد جی سکس میں خطابت وامامت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ علاوہ ازیں وہ مرکز ی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی بھی رہے ۔

مزید :

اسلام آباد -