اسلام آباد میں اگر کسی جگہ سنگین جرم ہوا تو علاقہ ایس ایچ او کو گرفتار کیا جائے گا : نثار علی خان

اسلام آباد میں اگر کسی جگہ سنگین جرم ہوا تو علاقہ ایس ایچ او کو گرفتار کیا ...
اسلام آباد میں اگر کسی جگہ سنگین جرم ہوا تو علاقہ ایس ایچ او کو گرفتار کیا جائے گا : نثار علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سنگین جرم ہونے کی صورت میں علاقہ ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پولیس افسران پر برس پڑے ۔

انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں جو تبدیلیاں لانا چاہتے تھے لیکن وہ نہیں لا سکے ۔ انہوں نے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں اور سر عام گاڑیاں چوری ہو رہی ہیں لیکن ہماری پولیس سو رہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ نائیکہ کو پمز ہسپتال سے فرار کروایا گیا ہے لیکن وہ واضح طور پر احکامات کر رہے ہیں کہ اگر کسی علاقے مین سنگین جرم ہوا تو علاقہ ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔