ملزمان سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں، احتساب عدالت کے ریمارکس

ملزمان سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں، احتساب عدالت کے ریمارکس
ملزمان سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں، احتساب عدالت کے ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزمان سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے اور کہالگتا ہے آپ لوگوں کا کیس چلانے کا موڈ نہیں ہورہا ، اگر کسی ملزم کو اعتماد نہیں ہے تو دوسری عدالت میں درخواست کردے۔

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کا کیس ، احتساب عدالت میں سماعت شروع ، ملزمان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان

عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ کچھ لوگ ہسپتالوں میں داخل ہونا چاہتے ہیں ، ہر ملزم کو ہسپتال نہیں بھجوایا جا سکتا جیلوں میں پڑے بیمار بھی برابر ہیں ، انہیں بھی سہولیات فراہم کی جائیں، اس عدالت میں سفارش نہیں چل سکتی ، سفارش لگوا کر وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں ۔