کرم ایجنسی کے طوری قبائل کا مطالبات پورے نہ ہونے پر اجتماعی خودسوزی کی دھمکی

کرم ایجنسی کے طوری قبائل کا مطالبات پورے نہ ہونے پر اجتماعی خودسوزی کی دھمکی
کرم ایجنسی کے طوری قبائل کا مطالبات پورے نہ ہونے پر اجتماعی خودسوزی کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور، پاراچنار (ویب ڈیسک) کرم ایجنسی میںطوری قبائل کی جانب سے مقامی عمائدین کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور پاراچنار میں تین مقامات پر دھرنے جاری ہیں، قبائلی عمائدین نے اعلان کیا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 100 قبائلی عمائدین کفن باندھ کر پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر کے سامنے اجتماعی خودسوزی کرینگے اور ہزاروں قبائل اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کرینگے۔
پارا چنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی کمال حسین‘ حامد حسین‘ حاجی فقیر حسن اور دیگر قبائلی عمائدین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے دینے والے ہزاروں قبائل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطیب جامع مسجد پارا چنار علامہ محمد نواز عرفانی کی ایجنسی بدری کے احکامات واپس لئے جائیں اور گزشتہ 7 ماہ سے گرفتار قبائلی عمائدین کو رہا کیا جائے۔
 دریں اثناءلوئر کرم ایجنسی کے علاقے صدہ سب ڈویژن میں سنی قبائل کا ایک نمائندہ جرگہ منعقد ہوا جس میں پارہ چنار میں تین مقامات پر دھرنوں سے پیداہونیوالی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مزید :

کرّم -